والدین  بچوں کو خسرہ و روبیلاسے بچاؤ کے  حفاظتی ٹیکے ضرورلگوائیں،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مقامی ہوٹل میں یونیسف کے زیر اہتمام’’خسرہ وروبیلاسے بچاؤ کی قومی مہم میں میڈیاکاکرداراور ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان پر سیمینار میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرہیلتھ سپیشلسٹ یونیسف ڈاکٹرگ طاہر منظور، ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹرشاہدمگسی، کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹرمحمد سعیداختر،کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹرمشتاق احمدشاد، ٹیکنیکل آفیسر عالمی ادارہ صحت ڈاکٹرنعمان خان،BGF  سے ڈاکٹرنعیم مجید،ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹرمختاراحمداعوان اور محکمہ صحت کے افسر بھی موجود تھے۔چیف یونیسف ڈاکٹرطاہرمنظوراور ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹرمختاراحمداعوان نے شرکاء کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے اغراض و مقاصد کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ’’خسرہ وروبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم میں میڈیاکاکرداراور ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان سے سیمینارکے انعقادپر یونیسف کی انتظامیہ کو شاباش دیتی ہوں۔میڈیاکوریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت حاصل ہے۔عوام میں شعورپیداکرنے کیلئے میڈیاکا بنیادی کردارہے۔عوام میں صحت بارے شعورپیداکرنابھی صدقہ جاریہ ہوتاہے۔ 15نومبر تا27نومبر تک خسرہ وروبیلاسے بچاؤ کی قومی مہم دنیاکی سب سے بڑی مہم ثابت ہوگی۔اس مہم کے دوران پنجاب کے پونے پانچ کروڑ بچوں کو خسرہ وروبیلاسے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کے بچوں کو خسرہ وروبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے پر یونیسف کا شکریہ اداکرتے ہیں۔بچوں کی بیماری میں سب سے زیادہ والدین پریشان ہوتے ہیں۔والدین خسرہ و روبیلاسے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرورلگوائیں۔

ای پیپر دی نیشن