ہیوسٹن (شنہوا + نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست ہیوسٹن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ایسٹرو ورلڈ میوزک فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں سٹیج کی طرف بڑھنے کی کوشش کے دوران ہونے والی دھکم پیل کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ہیوسٹن کے چیف فائر آفیسر سموئل پینا نے صبح سویرے این آر جے پارک کے باہر پریس کانفرنس میں جانی نقصان کی تصدیق کی۔ سموئل پینا کا کہنا تھا کہ ریپر ٹریوس سکاٹ کی پرفارمنس کیلئے لوگوں ہجوم تھا سٹیج کے قریب اچانک دھکم پیل شروع ہوئی جس میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ مداح بے ہوش ہونے لگے تھے اور 9 بج کر 38 منٹ تک بدنظمی بڑھنے پر ’بڑی تعداد میں جانی نقصان‘ دیکھا گیا۔ تقریب کے منتظمین لائیو نیشن اور ایسٹرو ورلڈ کی جانب سے واقعے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
امریکی ریاست ہیوسٹن میں میوزک فیسٹول کے دوران دھکم پیل‘ 8 ہلاک
Nov 07, 2021