کراچی میں چینی کی تھوک قیمت کم خوردہ سطح پر منافع خوری برقرار

Nov 07, 2021


کراچی( نیوز رپورٹر)  سرکاری مشینری کے حرکت میں آئے بغیر کراچی میں چینی کی تھوک قیمت میں کمی کا رجحان دوسرے روز بھی جارہا رہا اور ہول سیل سطح پر چینی 125 روپے کلو کی سطح پر آگئی تاہم خوردہ سطح پر منافع خوری کا رجحان برقرارہے۔کراچی میں خوردہ سطح پر چینی بدستور 140 سے 145 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔ کراچی ہول سیل گراسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرف ابراہیم کے مطابق دو روز میں تھوک سطح پر چینی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو تک کی کمی آئی ہے۔ عبدالرف ابراہیم کے مطابق چینی کی قیمت میں کمی کے لیے 15 نومبر سے کرشنگ کا آغاز ضروری ہے حکومت شوگر ملوں کو پابند کرے کہ کرشنگ میں تاخیر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے موجودہ قیمتوں پر حکم امتناع لینے سے مارکیٹ میں چینی کی قیمت موجودہ سطح کے اس پاس رکھنے کا جواز مل سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ وفاقی حکومت عدالت میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کے خلاف عوام کا مقدمہ لڑے۔

مزیدخبریں