کراچی( نیوز رپورٹر) چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے پی ایس پی کا پارٹی سلوگن "ہم ٹھیک کردیں گے" کا اجرا کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جسکا نعرہ "ہم ٹھیک کردیں گے" کے پیچھے تمام ملکی مسائل کا قابل عمل حل ہے۔ ہمارے پاس مسائل حل کرنے کے لیے پورا بلیو پرنٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پا ک سرزمین پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ ریزیڈنٹ کمیٹی کی جانب منعقدہ تقریب میں علاقہ معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایم کیو ایم، اسکے قائد الطاف حسین کی بداعمالیوں، ملک دشمنی سمیت ایم کیو ایم کے قائدین کی منافقت اور اعتراف قتل کی وڈیوز بھی حاضرین کو دکھائی گئیں۔ تقریب میں صدر انیس قائم خانی سمیت مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے اراکین بھی شریک تھے
مصطفی کمال نے ’’ہم ٹھیک کردینگے‘‘ سلوگن کا اجراء کردیا
Nov 07, 2021