ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے فنکاروں کے اعزاز میں تقریب

لاہور(نیوزرپورٹر)ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے فنکاروں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام لاہور میں کیا گیا۔گورنر چودھری سرور نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سرور کا کہنا تھا کہ آج اُمت مسلمہ کے اتحاد کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ پاکستان سیاحوں کو سکیورٹی سمیت تمام سہولیات فراہم کررہا ہے۔ ترک مہمان اداکاروں کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔گورنر چودھری سرور نے پاک ترک دوستی کو مثالی قرار دیا۔اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجازکی جانب سے ڈرامہ ارطغرل غازی کے فنکاروں کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد کیا گیا تھا۔اس موقع پرترک اداکار ترگت، بامسی اور سلیجان نے مہمان نوازی  کا شکریہ ادا کیا ۔

ای پیپر دی نیشن