اسلام آباد (اپنے ساف رپورٹر سے)تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میںنجی چینل کے کیمرہ مین کی اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے پھندا لگی نعش ملنے کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی پولیس کے مطابق کیمرہ مین نوید یوسف کی اہلیہ سکول گئی ہوئی تھیں جب گھر واپس آئیں تو شوہر کی کمرے میں نعش ملنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس پرپولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے پولی کلینک منتقل کردی تھانہ بھارہ کہو کے ڈیوٹی افسر چوہدری محمد عباس نے کہا ہے کہ ہمیں خود کشی کے واقعہ کی اطلاع ملی جسے ہم نے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پوسٹمارٹم رپورٹ ملنے پر صورتحال واضح ہوگی نوید یوسف ایکسپریس نیوز کے کیمرہ مین تھے ۔