کچی آبادیوں کو مستقل کیا جائے گا: جمیل سومرو

Nov 07, 2021

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل احمد سومرو نے اپنی رہائشگاہ نور کالونی میں شہریوں اور پارٹی کارکنان سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے جہاں انہوں نے فون پر متعلقہ افسران سے رابطہ کرکے شہریوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایات کی، دوسری جانب پی پی پی رہنما جمیل احمد سومرو، سٹی صدر خیر محمد سیخ، جنرل سیکریٹری انور لہر، نائب صدر سردار محمد نواز شیخ، انفارمیشن سیکریٹری وقار علی بھٹو، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری میر ماجد علی بروہی، سرفراز کھوکھر، عبدالباری عباسی، اصغر کھچی و دیگر کے ساتھ رائیس کینال کے دونوں اطراف رہائش پذیر علاقہ مکینوں نے محمد قاسم چانڈیو کی سربراہی میں ملاقات کرکے آبادیوں کو مستقل کرنے کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر جمیل احمد سومرو کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر لاڑکانہ کی تمام کچی آبادی کو مستقل کرنے کے متعلق سروے کا کام شروع کیا گیا ہے تاکہ سالوں سے رہائش پذیر شہریوں کو اپنے گھروں کے مالکانہ حقوق مل سکیں۔

مزیدخبریں