پوزیشن اور تنخواہ، جرمنی میں عورتیں مردوں سے آگے نکل گئیں


برلن (کامرس ڈیسک)جرمنی میں بزنس کنسلٹنٹس اور آڈیٹرز کے گروپ ای وائی نے حال ہی میں ایک سروے کرایاہے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ بازار حصص میں لسٹڈ کمپنیوں کے ایگزیکیٹو بوڈرز میں شامل خواتین کی تنخواہیں بڑھنے میں معاملے میں مردوں سے آگے نکل رہی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٰ اے ایکس میں شامل کمپنیوں کے ایگزیکیٹو بوڈرز کی خواتین ارکان کی تنخواہوں میں گزشتہ برس اوسطا 8.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ تقریبا 2.31 ملین یورو بنتا ہے۔ دوسری جانب ایگزیکیٹو بوڈرز کے مرد ارکان کی تنخواہوں میں سن 2020 میں اوسطا 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی مالیت لگ بھگ 1.76 ملین یورو بنتی ہے۔ مردوں اور عورتوں کی آمدنی میں اضافے کی شرح یا فرق اکتیس فیصد بنتی ہے۔ اس صورتحال میں بہتری کی ایک کلیدی وجہ کمپنیوں کی جانب سے سینئر پوزیشنوں کے لیے خواتین کو ترجیح دینے کی پالیسی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...