کراچی ( نوئے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر میں جدید ترین موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے پاکستان میں ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے نمایاں ترین ادارے زونگ فور جی کی جانب سے 20 میگا ہرڈز فور ایل ٹی ای سروسز کا آغاز کر دیا ہے۔ جدید ترین تیکنالوجی کی حامل ایل ٹی ای سروسز کے باعث آزاد کشمیرمیں موبائل صارفین موبائل اور ڈیٹا کی تیز ترین مؤثر سروسز سے مستفید ہو سکیں گے۔زونگ فور جی کی جانب سے آزاد کشمیر میں ایل ٹی ای ٹیسٹنگ حال میں مکمل ہوئی ہے جس کے دوران آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں 10 سے 20 ایم بی پی ایس تک کی سپیڈ کے کامیاب تجربات کیے گئے۔ اپنی جدت سے بھر پور ٹیکنالوجی کی وساطت سے زونگ فور جی اپنے صارفین کو نہایت مؤثر ایل ٹی ای بینڈوڈتھ فراہم کر رہا ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے سپیکٹرم نیلامی میں شاندار کامیابی کے بعد زونگ فور جی اس ریجن میں بلا تعطل اور مربوط ترین سروسز کی فراہمی کے لیے مکمل تیار ہے۔ رواں سال ماہ ستمبر میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موبائل سروسز کے لیے سپیکٹرم کی نیلامی میں زونگ فور جی نے 1800 میگا ہرڈزکے لیے سب سے بڑی بولی دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس نیلامی میں زونگ فور جی 11.2 میگا ہرڈز سپیکٹرم حاصل کرتے ہوئے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اپنی معیاری سروس کیآغاز کے لیے ابتدائی کامیابی حاصل کی۔آزاد کشمیر میں ایل ٹی ای سروسز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زونگ فور جی کیترجمان کا کہنا تھا کہ زونگ آزاد کشمیر میں اپنے صارفین کو جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل فور جی ایل ٹی ای سروسز کی فراہمی کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرمیں ایل ٹی ای سروسز کا آغاز زونگ فور جی کے لیے انتہائی اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ خطے میں معیاری موبائل اور ڈیٹا سروسز کے حوالے سے بہت اہم قدم ثابت ہو گا۔ زونگ کی جانب سے پاکستان کے طول و عرض میں بہترین سروس کی فراہمی کے زم کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ زونگ اپنی سرمایہ کاری کی واپسی سے قطع نظر اپنے صارفین کی بلاتخصیص خدمت پر یقین رکھتا ہے۔ ان کا مزید کینا تھا کہ پاکستان میں محروم طبقات کو جدید ترین سروسز کی فراہمییقینی بنانے کے زنگ فور جی کی جانب سے ان شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی جاتی ہے جنھیں دوسرے ٹیلیکام آپریٹرز نظر انداز کر دیتے ہیں۔آزاد کشمیر میں ایل ٹی ای سروس کا آغاز کے زونگ فور جی اس ریجن میں تیز ترین اور مربوط ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والا ادارہ بن کر سامنے آیا ہے۔اس جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل سروسز کے آغاز سے علاقے کی سماجی و معاشی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے
زونگ فور جی کی آزاد کشمیرمیں تیز ترین ایل ٹی ای سروسز کا آغاز
Nov 07, 2021