کر اچی(نیوز رپورٹر) الخدمت فریدہ یعقوب ہسپتال گلشن حدید کراچی اور کییپسٹون کالج ( اسکول آف فزیکل تھراپی )کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،جس پر دستخط بھی کر دیئے گئے ہیں ۔معاہدے کے مطابق الخدمت فریدہ یعقوب کا شعبہ فز یو تھراپی ،کیپسٹون کالج ( اسکول آف فزیکل تھراپی ) کے طلبہ وطالبات کو تربیت فراہم کر ے گا ۔گزشتہ روز معاہدے کیلئے اسپتال میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ،جس میں اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر ظفر اقبال اور کیپسٹون کالج کے ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد یوسف نے معاہدے پر دستخط کیے۔تقریب میں اسپتال کے ایڈمنسٹریٹرمحمد ارشد ،کالج کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ فاروق داد وانی ،فرمان شاہ دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔اس موقع پر معاہدے کی دستا ویزکا تبادلہ کیا گیا ۔معاہدے کے موقع پرفزیکل تھراپی کے شعبے میں تعلیم ،تربیت اور ترقی عزم کا اظہار کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ الخدمت کا شعبہ فزیو تھراپی کییپسٹون کالج کے فزیکل تھراپی کے تمام طلبہ وطالبات کو تعلیم و تربیت فراہم کر ے گا،تاکہ یہ طلبہ اس شعبے میں الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کے تجربے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور استعداد کار سے استفادہ کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ کالج کے طلبہ وطالبات کو تربیت فراہم کر نا ان کے اسپتال کیلئے خوشی کی بات ہے ۔ڈاکٹر محمد یوسف نے الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسپتال کے ساتھ معاہدہ ان کے ادارے کیلئے اہمیت کا حامل ہے ۔اس معاہدے کے نتیجے میں ہم اپنے بچوں کی شعبے میں بہترین تربیت کر سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت صحت کے شعبے میں بہترین کام کر رہی ہے ،امید ہے کہ الخدمت اور کالج کے درمیان تعاون کا عمل جاری رہے گا ۔دریں اثنا الخدمت فریدہ یعقوب ہسپتال کی جانب سے فاروق داد وانی کو یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی ۔