اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پی ڈی ایم اجلاس پر ردعمل میں کہا ہے کہ سیاسی بیروزگاروں نے گزشتہ روز سیاسی آکسیجن کیلئے ایک اور بیٹھک لگائی بارہا سمجھایا کہ اجلاسوں کی تاریخیں نہیں اپنے لچھن بدلیں انہیں یہ بھی سمجھایا کہ عوام کے دلوں کا راستہ توبہ کرکے ہموار کیا جا سکتا ہے سیاسی بیروزگاروں کی انجمن کا فیصلہ ہے اچھے کام کا حصہ نہیں بنیں گے اس کے احتجاج کا مستقبل پہلی تحریکوں سے ہرگز مختلف نہ ہوگا وزیراعظم عمران خان عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے میں مصروف ہیں ریلیف پیکیج کے اعلان سے ان کو اپنا مستقبل تاریک ہوتا نظر آ رہا ہے ریلیف پیکیج سے اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی اپوزیشن جانتی ہے الیکشن میں دھاندلی کے دروازے کھلے رہیں۔
سیاسی بیروزگاروں کے احتجاج کا مستقبل ماضی جیسا ہوگا: فواد چودہری
Nov 07, 2021