حکومت مہنگائی اضافہ کر کے غریب مکاو مشن پہ عمل پیرا ہے ، نیئر بخاری

حسن ابدال (نامہ نگار)پیپلز لیبرز بیورو کے زیر اہتمام حسن ابدال کے علاقے جلو میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ایک احتجاجی منعقد ہوا۔جس میں بڑی تعداد میں عوام اور پارٹی عہدیدار شریک ہوئے ۔تقریب سے پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل سردار سلیم حیدر۔جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب سید حسن مرتضی ایم پی اے۔ضلعی صدر اٹک سردار اشعر حیات خان۔ سابق ٹکٹ ہولڈر سردار زولفقار حیات کے علاوہ صدر پیپلز لیبر بیورو سراج گل،ضلع اٹک کے جنرل سیکرٹری خالد خان،کسان ونگ کے صدر اصف حیات خیل نے جلسہ سے خطاب کیا۔ جلسہ میں مقامی عہدیداروں کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ نئیر بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت عوام دشمن پالیسوں پہ گامزن ھے۔حالیہ مہنگائی کی لہر نے غریب کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ہے۔ سردار اشعر حیات نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت چلانا نااہلوں کا کام نہیں۔ان کو فوری طور پہ مستعفی ہو جانا چاھیے۔ڈوثزنل جنرل سیکرٹری سردار سلیم حیدر نے عوام سے کہا اب وقت اگیا ہے کہ عوام مزدور دشمن حکومت کے خلاف باہر نکلے تاکہ اس نااہل ٹولے سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔تقریب میں علاقہ حسن ابدال اور گردونواح کی کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن