جنڈ ( نامہ نگار) حلال کاروبارمیں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں و برکتوں کا نزول ہوتا ہے دیار غیر میں آکر ہمیں جس کاروبار سے ترقی وکامیابی حاصل ہوئی تو ہم چاہتے ہیں کہ وطن عزیز پاکستان کے لوگوں کو بھی اپنے اس روزگار سے مستفید کریں ہم نے اپنی فرم کیلیفورینا ایکسپریس پیزا پرائیویٹ لمٹیڈ پاکستان کے نام سے بناکرفی الوقت ایک شاخ کیلی فورینا ایکسپریس پیزا اٹک شہر میں ایم اے کے عرف سردار پوپی خان کے زیر انتظا م قائم کرکے آغازکردیا ۔ ان عزاہم کا اظہار امریکہ میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت پیزا ریسٹورنٹ چین کے مالک ملِک طاہر اکرم اعوان ایڈووکیٹ نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔