ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت ) تحصیل ٹیکسلاکے سابق نائب تحصیلد ار چوہدری مشتاق احمدآف بجنیال کے بھتیجے اورچوہدری اشتیاق کے صاحبزا دے چوہدری الماس گجر کی شادی کی خوشی میںبجنیال گاوںمیںدی جانے والی دعوت ولیمہ کی پروقارتقریب کے میزبانوںحاجی ملک احسان غنی گجر،حاجی کامران غنی گجر،اورالحاج شیخ سفیراحمدنے آنے والے مہمانوںکامرکزی گیٹ پر والہانہ استقبال کرکے تمام مہمانوںکاخوشی سے دل جیت لیا،چیئرمین یونین کونسل بھڈانہ حاجی ملک حفیظ الرحمن ٹیپو،چیئرمین ترنول ملک رضوان احمد،معروف گھڑسوارانٹرنیشنل چیمپئن سردار اسد فارو ق خان آف پسوال،حاجی ملک نصیرالدین آف ٹیکسلا اورمعروف گھڑسوارملک فیصل مشتاق ،حاجی سیف الرحمن خان خٹک جمیل آباد ، ملک حمزہ عارف خصوصی طورپرشرکاء تقریب کی توجہ کا مرکزبنے رہے ، اور دعوت ولیمہ کی تقریب میںکھانے کابہترین انتظام کرنے پرملک کامران غنی گجر،کی انتظامی صلا حیتوں کو بہت زیادہ سراہاگیا،تقریب میںتحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ ،تحصیل حسن ابدال تحصیل فتح جنگ ، تحصیل راولپنڈی،کے علاقوںسے محکمہ مال کی سرکردہ شخصیا ت جن میںقاضی امتیازعلی قریشی آف سہام،ملک محمودآف ٹیکسلا،سابق تحصیلدارملک قطب علی آف تلہ گنگ،راجہ محمدالیاس آف بھڑ درگا ہی بھی شامل ہیں۔