گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پریس کلب گکھڑ کا ایک ہنگامی اجلاس محمد یونس علوی سرپرست پریس کلب کی زیر صدارت منعقد ہوا جو افتخار صابر چوہدری مقیم گکھڑ کی کال پر بلایا گیا جس میں پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کر کے سینئر گروپ ایڈیٹر قدرت اللہ چوہدری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اجتماعی دعائے مغفرت اور مرحوم کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اس موقع پر روزنامہ پاکستان کے پرنٹر پبلشر مجیب الرحمن شامی سے بھی اظہار تعزیت کیا گیا ۔
پریس کلب گکھڑ کاہنگامی اجلاس ‘قدرت اللہ چوہدری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار
Nov 07, 2021