کھاد بیج ودیگر زرعی عوامل کی بڑھتی قیمتوں سے کاشتکار پریشان

 وہاڑی (نامہ نگار) وہاڑی میلسی بورے والا اور گردونواح میں ڈی اے پی کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا۔کاشتکاروں عبدالوحید،شکور احمد،رضوان،غلام محی الدین،حسن علی،محبوب عالم و دیگر نے کہا کہ ایک طرف کپاس کا ریٹ بڑھا کر کسان کو خوش کرنا دوسری طرف ڈی اے پی کھاد کا ریٹ بڑھانا ظلم کے مترادف ہے، ڈیلر اور دوکاندار دونوں مل کر ہمیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ نہ کوئی بیج اصل ملتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ کھاد کے بحران کا نوٹس لیں۔

ای پیپر دی نیشن