نمائندہ خصوصی جموں وکشمیراوآئی س ی آج سے پاکستان ،آزادکشمیر کا دورہ کرینگے

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کے جموں وکشمیر کیلئے نمائندہ خصوصی سفیر یوسف الدوبئے آج سے 12نومبر 2021 کو پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کا دورہ کریں گے۔ اوآئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے انسانی امور سفیر طارق بخیط اور دیگر اعلی حکام پر مشتمل وفد بھی نمائندہ خصوصی کے ہمراہ ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نمائندہ خصوصی کی بات چیت غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں امن، سلامتی، انسانی حقوق اور قانون سے متعلق سنگین صورتحال کے حامل پہلوؤں پر محیط ہوگی۔ اْن کے دورے سے جنوبی ایشیائ￿ میں پائیدار امن کے لئے تنازعہ جموں وکشمیر کے منصفانہ حل کی مرکزیت کو تقویت ملے گی۔ آزاد جموں وکشمیر کے دورے کے دوران نمائندہ خصوصی کشمیریوں کے حقیقی نمائندوں سمیت کشمیری معاشرے کے مختلف طبقات سے ملاقات کریں گے۔ وفد غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں اپنے گھروں سے زبردستی نکالے جانے والے کشمیریوں کے لئے قائم کردہ ماڈل گاؤں کا بھی دورہ کرے گا اور’ ایل۔او۔سی‘ پر بھارتی فائرنگ کے نتیجے میںخواتین اور بچوں سمیت دیگر متاثرین سے ملاقات کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن