بوچھال کلاں(نامہ نگار) مختلف مواضات کے افراد نے یہاں سراپا احتجاج بنتے ہوئے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کے جس سونامی کو کھڑا کیا ہے وایٹ کالر لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے اس وقت چینی گھی اور دیگر اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں انہوں نے ہمارے نمائندہ کی وساطت سے وزیر اعظم پاکستان سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی ہے کہ اگر مہنگائی اور ملکی حالات پر قابو نہیں پا سکتے تو عوام پر احسان کر دیں