ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 190 رنز کا ہدف دے دیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں  اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دے دیا۔پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر  189رنز بنائے۔بابر اعظم نے 63 اور شعیب ملک نے برق رفتار 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا.پاکستان ٹیم نے مسلسل پانچویں میچ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن