آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دے دیا۔پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے۔بابر اعظم نے 63 اور شعیب ملک نے برق رفتار 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا.پاکستان ٹیم نے مسلسل پانچویں میچ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 190 رنز کا ہدف دے دیا
Nov 07, 2021 | 20:53