ابوظہبی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا ہے۔ شارجہ میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بابراعظم کی ذمہ دارنہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔