ابوظہبی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 کے مرحلے میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 کے میں آج پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 117 رنز بنا سکی۔اسکاٹ لینڈ کے رچی برینگٹن 53 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تاہم باقی کوئی بھی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی پہلی وکٹ چھٹے اوور میں گر گئی جب محمد رضوان 15 رنز بنا کر حمزہ طاہر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان کلینڈر ایئر میں ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔