عمران غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پربضد‘ انتظامیہ کو پریشرائز کر رہے :مریم اورنگزیب

Nov 07, 2022

 اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں اپنی حکومت، اپنی پولیس، اپنی انتظامیہ لیکن ایف آر نہیں کٹ سکی کیونکہ فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب میں طاقتور کا قانون چاہتا ہے، اپنی حکومت میں چار دن  گزر گئے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکے۔  پنجاب انتظامیہ پر جھوٹی اور غلط ایف آئی آر کٹوانے کے لئے دبائو ڈال رہا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ کو غلط ایف آئی آر کٹوانے پر پریشرائز کر رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ اپنی خواہش کے مطابق غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے۔ فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی ایس آئی کے افسر پر قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا سکتا ہے مگر وزیر آباد کے تھانے میں ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا، فارن فنڈڈ فتنہ اپنی مرضی کے مطابق ایف آئی آر درج کروانا چاہتا ہے۔ فارن فنڈڈ فتنہ پولیس افسران پر دبائو ڈال رہا ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عمران نیازی کی خواہش پر ایف آئی آر درج کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے ڈنڈا برداروں نے تھانوں پر بھی دھاوا بولا۔

مزیدخبریں