افواجِ پاکستان کو تضحیک کا نشانہ بنانے کی خطرناک روش چل نکلی ،ملک نزاکت 

Nov 07, 2022


 پنڈی گھیب(نامہ نگار)صدر مرکزی انجمن تا جرا ن پنڈی گھیب ملک نزاکت علی خان نے کہا ہے کہ و طنِ عزیز میں معمولی سے بات پر بھی افواجِ پاکستان کو تضحیک کا نشانہ بنانے کی خطرناک روش چل نکلی ہے جس سے پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے،افواجِ پاکستان ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے والا ایک بہترین ادارہ ہے جسکے نظم و ضبط اور جوانمر دی سے لڑنے کیوجہ سے آج ازلی دشمن بھارت سمیت کوئی ملک ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا  میں کسی سیاسی جماعت کا عہدیدار نہیں ہوں جبکہ انجمن تاجران کے عہدیداران کو بھی اپنے سیاسی نظریات کو انجمن تاجران کے معاملات سے الگ رکھنے کی ہدایات دیتا ہوں مگر موجودہ حالات میں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سوشل میڈیا پر مخصوص شرپسند لابی افواجِ پاکستان پر بلاوجہ تنقید کرکے عوام میں انکی تضحیک کا باعث بن رہی ہیں جو سراسر زیادتی ہے،ہم ہر حالت میں افواجِ پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں افواجِ پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں سرحدوں کی حفاظت کیساتھ زلزلہ ،سیلاب یا کسی بھی قدرتی آفت میں سویلین اداروں کیساتھ مِل کر عوام کی بیلوث خدمت کی،کیا ہم اپنے محافظوں کو انکی خدمات کا صلہ انکو یا انکے سربراہان کو گالیاں نکال کر دینگے ؟ افواجِ پاکستان کا ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کو یقینی بنانے میں ہمیشہ اہم اور مثبت کردار رہا ہے اگر کسی کو پاک فوج سے منسلک فرد کے حوالے سے تحفظات ہیں تو وہ محکمانہ طور پر اس حوالے سے شکایت درج کروائے جس میں فوج کا اندرونی احتسابی عمل اسکو یقینی طور پر مددگار ثابت ہو گا انجمن تاجران تمام تر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر افواجِ پاکستان کی ہر کال پر لبیک کہے گی ،سپاہی سے لیکر سپہ سالار تک تمام محافظ ہمارے لیئے قابلِ عزت ہیں میری گذارش ہے کہ افواجِ پاکستان سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے اور کسی بھی پراپیگنڈا میں آ کر اپنے ہی ملک کے محافظوں کو طعنہ زنی کا نشانہ مت بنایا جائے۔

مزیدخبریں