اداروں کو سیاسی ناکامیوںکاموردالزام نہ ٹھہرایاجائے، عارف عثمان ایڈوکیٹ

Nov 07, 2022


 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلابارایسوسی ایشن کے سابق عہدیدار،ٹیکسلاشہرکی مشہورسیاسی وسماجی شخصیت شیخ عارف عثمان ایڈوکیٹ نے ایک بیان میںکہاہے کہ اقتدارکے حصول کیلئے اندھے ہوجانے والے سیاستدان ملک کے اہم ترین ادارہ کوتنقیدکانشانہ نہ بنائیں،انہوںنے کہاکہ ملک کی سلامتی اوردفاع کیلئے جس ادارہ کے افسران اورماتحت خلوص نیت سے دن رات اپنے فرائض منصبی انجام دیئے جارہے ہیں،ان کواپنی سیاسی ناکامیوںکا موردالزام نہ ٹھہرایاجائے، آج ملک پاکستان کوجن پریشان کن معاشی دلدل میںپھنسنے کاجوسامناکرنا پڑرہاہے،ا س کے سب سے بڑے ذمہ داروہی سیاسی عناصرہیں،جوآج فوج جیسے اہم ادارہ پرگھٹیاترین الزامات عائدکرکے اپنی نااہلی کی آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں،شیخ عارف عثمان ایڈوکیٹ نے کہاکہ ہم قومی اداروںکے خلاف چلائی جانے والی مہم کی پرزورمذمت کرتے ہیں،اورپوری قوم سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ملکی دفاعی اداروںکومضبوط ومستحکم بنانے کیلئے اپنے حصے کاکرداراداکریں،کیونکہ جب بھی ملک کے اندرکوئی آفت اورپریشانی آتی ہے تودفاع وطن کے ساتھ ساتھ فوج کاہی واحدادارہ ہے جومیدان عمل میںنکل کرپورے نظم وضبط کے ساتھ قوم کوہرمشکل اورپریشانی اورآفت کے اثرات سے بچانے کیلئے اپناکرداراداکرتاہے۔

مزیدخبریں