میانی اڈا سے خوشاب روڈ  انتہائی خستہ حالی کا شکا ر

 بوچھال کلاں(ـ نامہ نگار) میانی اڈا پر خوشاب روڈ کی حالت انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے نکاسی آب کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے پوری آبادی کا پانی بولہ چوک کے قریب اکٹھا ہو جایتا ہے جس سے خوشا ب روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے خوشاب چکو ال چلنے والی گاڑیوں رکشائوں اور دیگر ٹرانسپورٹ اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ خوشاب روڈ بوچھال کلاں تک سڑک پر پڑے گڑھے انتظامیہ کا منہ چڑھا رہے ہیں روزانہ حادثات معمول بن چکے ہیں عوام  نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن