مری(امتیاز الحق نامہ نگار خصوصی) موجودہ ملکی حالات اور خوفناک حد تک گرانی کے پیش نظر ملکہ کو ہسار مری کی رونقیں قریباً ختم ہو کر رہ گئی ہیں ،یہاں سیاحوں کی آمد نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ اتوار کے روز سے سردی کی شدت نے مری کی مصرروف شہراہوں کو بلکل ہی ویران کر کہ رکھ دیا ہے ۔ایسے میں موسم سرماء میں تعطیلات کے ان ایام میں بھی جہاں بڑی تعداد میں سیاح ملہ کوہسار کا رخ کرتے تھے وہاں بھولے بھٹکے اکا دکا سیاح ہی نظر آتے ہیں ۔ایسے میں شہر اور مضافات کے علاقے ویرانیوں کا منظر پیش کر رہے ہیں ۔شہر بھر اور مضافاتی سیاحتی مقامات پر کاروباری حلقے آتشدانوں سے جسموں کو گرماتے ہوے ہاتھوں پر ہاتھ رکھے ملکی حالات کی بہتری اور برفباری کے منظر ہیں تا کہ ان کی بھی دال روٹی کا باعزت سلسلہ جاری رہ سکے ۔ادھر مختلف کاروبار ی مد میں ملازمت کرنے والے اکثر اہلکار طویل چھٹیوں پر اپنے گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں ۔صورت حال یوں ہی رہی تو تو اس ملک کے اس خوبصورت ہل سٹیشن کے کاروبار سے منسلک لاکھوں افراد کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو جائیں کے ۔
موجودہ ملکی حالات ،مری کی رونقیں قریباً ختم، سیاحوں کی آمد نہ ہونے کے برابر
Nov 07, 2022