گوجرخان (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر کی جانب سے جاری ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عمران خان حملہ واقعہ کی شفاف انکوئری کیلئے فل کورٹ کمیشن بنانے کے اعلان کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے اسے بہتر فیصلہ قرار دیا ۔لیگی رہنما نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تمام معزز جج صاحبان کے انکوئری رپورٹ کو کوئی فریق کسی طور جھٹلا نہیں سکے گا راجہ علی اصغر نے مزید کہا سپریم کورٹ کی جانب سے انکوئری رپورٹ میں سب کچھ واضع ہوجائے گا کہ آیا یہ فرد واحد کا انفرادی فعل تھا یا یہ کوئی سازش تھی اور اگر سازش تھی تو یہ سازش کس کی ایما اور خواہش پر بنائی گئی۔