نہتے کشمیریوں کی خونریزی بھارت کے سیکولر ازم پر دھبہ ہے،شوکت جاوید

Nov 07, 2022


مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر نے مطالبہ کیا کہ بھارت کے خلاف جنگی جرائم اور انصاف کی عالمی عدالتوں میں مقدمات درج کروانے کیلئے وفاقی حکومت سفارتی منصوبہ بندی کرے گمنام قبروں کی دریافت دنیا کا طویل ترین لاک ڈاؤن کرفیو کا نفاذ کالے قوانین کا نفاذ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہتے کشمیریوں کی خونریزی بھارت کے سیکولر ازم اور جمہوری دعوؤں پر بد نما دھبہ ہیں ، پاکستان اور بھارت کے درمیان اقوام متحدہ ، یورپی یونین ، او آئی سی سمیت بااثر ممالک نے اگر مسئلہ کشمیر کے دیرپا اور باوقار حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا نہ کیا تو دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی ٹکرائو تیسری نیوکلیئر وار میں تبدیل ہو جائے گا جس کی بناء پر اڑھائی ارب انسانوں کی زندگیوں پر موت کے بادل منڈلانے لگیں گے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوج کشی کے ذریعے اپنا غاصبانہ برقرار رکھتے ہوئے لسانی بنیادوں پر تقسیم کی بھیانک سازش کے ذریعے ہندو وزیراعلیٰ لانے کے لیے چالیس لاکھ غیر ریاستی افراد کو ڈومیسائل دے چکا ہے جو 5 اگست 2019ء کو کی جانے والی آئینی ترمیم کا منطقی انجام ہے لیکن کشمیری بھارت کے تمام پلان ، سازشیں اور طاقت کے استعمال کو پائوں تلے روند کر تیسری نسل کی قربانی دے چکے ہیں ۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک مستند عالمی دہشت گرد ہے گجرات میں ہندو مسلم فسادات اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر قومی عالمی قوانین کا جنازہ نکال دیا ہے شوکت جاوید میر نے کہا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر سیکورٹی کونسل کی منظور شدہ قرارداوں کے مطابق حق خودارادیت نہ دیا گیا تو عالمی امن ریزہ ریزہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ بہادر افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور حملوں کی دھمکیوں پر عمل درآمد کیلئے پیش قدمی کی تو وہ زمین اسکی فوج کا شمشان گھاٹ ثابت ہو گی۔ 

مزیدخبریں