6 نومبر 1947 کو لاکھوں مسلمانوں کوگاجرمولی کی طرح کاٹاگیا،مقررین،سماہنی میں تقریب


سماہنی (رپورٹ راجہ غلام محیی الدین)6 نومبر یوم شہدائے جموں سب ڈویژن  سماہنی میں جوش و جزبہ سے منایا گیا سالار راجہ معظم خان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بنڈالہ کے ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے قبل شہدائے جموں کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تقریب میں سیکرٹری حکومت راجہ امجد پرویز علی خان ،اسسٹنٹ کمشنر سماہنی احمد سبحانی، سابق ایڈمنسٹریٹر راجہ غلام ربانی، امیدوار ضلع کونسل راجہ شاید رضا ، ایوان صحافت کشمیر پریس کلب سماہنی کے صحافیوں اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ افراد  نے بطور خاص شرکت کی تقریب میں 6 نومبر 1947 کو جموں کے لاکھوں شہدا کو سلام عقیدت پیش کیا گیا بلخصوص وادی سماہنی دھرتی بنڈالہ کے شہدا انسپکٹر پولیس جموں  راجہ صحبت علی خان ان کے ساتھ فضل خان ،محمد اکرم خان ،محمد زمان ،سرور خان اور غازی جموں مرحوم میجر ریٹائرڈ راجہ عبدالرحمن جو اس دردناک واقع کے چشم دید گواہ تھے کو سلام عقیدت پیش کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے طالبعلم سفیان یاسر نعت رسول مقبول صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم حافظ عبدلرحیم نے پیش کرکے کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض معلم۔اظہر اقبال نے ادا کیے ادارہ ہذا کے طلبا نے کشمیری ترانے اور تقاریر پیش کی تقریب سے مقررین سیکرٹری سروسز حکومت آزاد کشمیر امجد پرویز، اسسٹنٹ کمشنر سماہنی احمد سبحانی، سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر راجہ غلام احمد ربانی، پی ڈی ایس پی راجہ اشفاق،  صدر معلم راجہ ذاہد خان ،ریٹائرڈمعلم حاجی راجہ فاروق ،معلم راجہ فیصل زمان ،صدر انجمن پٹواریاں راجہ مظہر ،محمد عارف، عمیر فیصل ،سیلمان عارف قاری گل شیر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  6 نومبر 1947 جہاں لاکھوں مسلمانوں جن میں بچوں خواتین بزرگوں اور نوجوانوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گاجر مولی کی طرح کاٹ کر بے دردی کے ساتھ شہید کیا اس کی مثال کئی دنیا میں نہیں ملتی  انتہا پسندوں نے جس انداز کے ساتھ بربریت اور ظلم کیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے جموں کے123 دیہاتوں میں مسلم آبادی کی اکثریت تھی آر ایس ایس کے قاتلوں سمیت دیگر ہندو انتہا پسندوں نے ضلع کٹھوعہ میں پچاس فیصد مسلمانوں کو شہید کر دیا  مسلمانوں کے قتل عام کیلئے حکومت اور بلوائیوں نے انتہائی دردناک طریقہ اختیار کیا جموں کے مسلمان آبادی کے علاقوں اکھنور، راجپورہ، چینی ،سانبہ، ریاسی، اودھم پور، کھٹوعہ، میں مسلم آبادی کو ختم کر دیا پاکستان جانے کے اعلان پر مسلمانوں کو جمع کرکے بدترین طریقہ سے ظلم و بربریت کی گئی شہدائے جموں کے خون نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نئی جلا بخشی جس کی وجہ سے آج تحریک آزادی کشمیر زندہ و تابندہ ہے وادی سماہنی کے عظیم سپوتوں انسپکٹر صحبت علی خان ان کے ساتھیوں اور تمام شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور آج تجدید عہد کرتے ہیں کہ شہدائے کی جلائی ہوئی شمع کو تا روشن رکھتے ہوئے آزادی کی نعمت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے شہدائے جموں کی بنڈالہ کے مقام پر یادگار اور کمیونٹی ہال کی تعمیر پر مرحوم میجر ریٹائرڈ عبدالرحمن اور ان کی پورے خاندان کو سلام پیش کرتے ہیں تقریب میں تقریری مقابلے میں پوزیشن لینے والے طلبہ میں ٹرافیاں اور نقد انعام تقسیم کیے گئے تقریب کے اختتام پر مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کی آزادی، مجاہدین کشمیر کہ کامیابی ،شہدائے جموں اور شہدائے تحریک آزادی کشمیر کے بلندی درجات کیلئے افواج پاکستان کی سلامتی کیلئے قاری

ای پیپر دی نیشن