مظفرآباد(نمائندہ خصوصی )چیئرمین وویمن کمیشن آزاد کشمیر ریحانہ خان نے چھ نومبر یوم شہداجموں کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شہدا جموں کے خون نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نئی جلا بخشی یہی وجہ ہے آج بھی کشمیریوں کی تحریک آزادی زندہ وتابندہ ہے ۔ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت نے تحریک آزادی کو آگے بڑھانے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس سلسلہ میں تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کا ر لایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 6نومبر 1947کو مظلوم اورمجبور ریاستی مسلمانوں کا خون اس بے دردی سے بہایا گیا جس کی تاریخ انسانی میں مثال نہیں۔آزادحکومت کی اولین ترجیح مقبوضہ کشمیر کی آزادی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اٹوٹ انگ کی رٹ چھوڑ کر کشمیریوں کو ان کے ساتھ عالمی سطح پر کیا گیا حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرے تاکہ جنوبی ایشیا امن کا گہوارہ بنے اور عوام کے لئے ترقی و خوشحالی کے دروازے کھلیں۔عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کو بند کرائیں اور بھارت کو اس بات پر مجبور کریںکہ وہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ممکن بنانے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تا کہ کشمیریوں کے بنیادی حق کا فیصلہ ان کی خواہشا ت کے مطابق ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی ۔
آزاد کشمیر حکومت نے تحریک آزادی کو آگے بڑھانے کا تہیہ کر رکھا ہے،ریحانہ خان
Nov 07, 2022