سری نگر،برفباری سے مغل روڈ،لہیہ ہائی وے آمدورفت کیلئے بند


سرینگر(نیوزایجنسی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںحکام نے بتایا کہ تازہ برف باری کے بعد مغل روڈ اورسرینگرلہہ ہائی وے کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایاکہ پونچھ اور راجوری کے جڑواں اضلاع کو شوپیاں سے ملانے والی مغل روڈ پیر کی گلی ،مانسر موہرے اور پوشا سمیت کئی مقامات پر برف باری کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ اسی طرح حکام نے بتایا کہ سونہ مرگ کے آس پاس کے علاقوں میں برف باری کے بعد سرینگر لہہ ہائی وے کو بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ جموں سرینگر ہائی وے ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن