عوامی خدمت کیلئے سیاست میں آیا،ا مشن جاری رکھوں گا،ظفرانور

Nov 07, 2022


چکسواری(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر حلقہ نمبر 2اسلام گڑھ چکسواری کے ورکرز کنونشن کا نعقاد اسلام گڑھ میں کیا گیا۔جس میں سینئر نائب صدر و سابق امیدوار اسمبلی چودھری ظفر انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہار جیت سے کوئی غرض نہیں۔خواہش ہے کہ میں اسلام گڑھ تحصیل کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنائوں۔یہ ایک ایسی تحصیل ہو جس کی مثال پاکستان میں بھی نہ ہو۔سکولوں ،اسپتالوں اور سڑکوں کو بہتر کرنے کے لئے لوکل کمیونٹی کو بھی شامل کریں گے کہ وہ بھی ان پراجیکٹس میں اپنا حصہ ڈالیں۔میں جیتوں یا ہاروں،مجھے فرق نہیں پڑتا۔ عوامی خدمت کے لئے سیاست میں آیا ہوں اپنا مشن جاری رکھوں گا۔جیتا ہوا الیکشن دھاندلی کر کے ہروایا گیا تھا۔میں نے اپنی جماعت کے لئے قربانی دی تھی ۔آپ کی توجہ مسائل سے ہٹانے کے لئے آپ کو جعلی پروٹوکول میں الجھایا گیا۔جس سے آپ کا نقصان ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے تین سال سے حلقہ میں کوئی بھی میگا پراجیکٹ شرو ع نہ ہو سکا۔آپ لوگ گواہ ہیں کہ میں نے چودہ ماہ میں آپ کے وہ مطالبات پورے کئے ہیں جو کئی دہائیوں سے التواء کا شکار تھے۔پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ نوٹیفیکیشن بعد میں جاری ہوا عملی کام پہلے ہوا ہے۔تحصیل ،تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال،ٹیکنیکل کالج ،واٹر سپلائیوں کو فنکشنل کروانا،نیو ٹائونز میں مہاجرین کی آباد کاری ،اکانومک کاریڈور ،وائیلڈ لائف پارک ،محکمہ صحت اور سکولوں میں تدریسی عملہ کی کمی کو دور کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ماسٹر پلان بنایا ہے۔سکولوں کی عمارتیں بہتر بنانے ،سکولوں میں بچوںکو اسلامی تعلیمات دینے ،کمپیوٹر سکھانے اور انگلش کورسز کروانے کے لئے ہم کمیونٹی کی مدد سے اساتذہ رکھیں گے جو انھیں انٹرنیشنل لیول پر تیار کریں گے۔کورٹ کے تعاون سے حلقہ نمبر دو کے تمام سکولوں کی عمارتوں کو بہتر بنائیں گے۔ تقریب سے سابق امیدوار اسمبلی سائیں ذوالفقار علی ،راجہ نجابت علی ،کونسلر مسعود احمد ،راجہ ندیم ،سابق مشیر حکومت چودھری محمد فاروق ،محمد توقیر نجیب ،قمر سلطان ،راجہ ندیم اقبال ،سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چودھری مشتاق احمد، امیدوار برائے ممبر ضلع کونسل چودھری نعمان زمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا

مزیدخبریں