مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)ایم کیو ایم آزادکشمیر کے سابق پارلیمانی لیڈر وسابق وزیر سیاحت وٹرانسپورٹ محمدطاہرکھوکھر نے کہا ہے کہ آزادخطہ کے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھا کر اسے مـاڈل سٹیٹ بنایاجاسکتا ہے اور خطہ سے غربت ‘ جہالت اور بیروزگاری مکمل خاتمہ کیا جاسکتا ہے لیکن اس کیلئے قومی سوچ اورکرپشن کاخاتمہ ناگزیرہے یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک عوام روایتی استحصالی سیاستدانوں سے نجات حاصل نہیں کرلیتے ۔ کارکنان نے علاوہ مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم آزادکشمیر کے سابق پارلیمانی لیڈر طاہرکھوکھر نے کہا کہ آزادکشمیر کو قدرت نے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے ‘ نیلم اور جہلم ویلی سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے پرکشش ترین علاقوں میں شامل ہیں لیکن آج تک کسی بھی حکومت نے خطہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات نہیں کئے‘ زراعت ‘ امور حیوانات‘ امدادباہمی اور اس طرح کے دیگر سفید ہاتھی قسم کے محکموں پر ہر سال اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں لیکن عوام کو ان محکمہ جات کا کوئی فائدہ نہیں اگر یہی رقم سیاحت کے فروغ کیلئے استعمال کی جاتی تو آج خطہ میںایک بھی نوجوان بے روزگار نہ ہوتا ۔ طاہرکھوکھر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس آزادکشمیرکی تعمیر و ترقی کا ایک جامع منصوبہ ہے۔
اور وہ وسائل کار خ عوام کی جانب موڑنا چاہتی ہے ۔