بوچھال کلاںـ(نامہ نگار)چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل ملک حفیظ انجم نے بتایا کہ ضلع کے سرکاری وسائل کو ضائع کرنے والے سرکاری عناصر اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور بلاامتیاز سیاسی وابستگیوں کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ چئیرمین وزیر اعلی پنجاب شکایات سیل ضلع چکوال مقرر ہونیوالے چکوال کے نوجوان سیاسی راہنما ملک حفیظ انجم نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے ضلع چکوال کی سیاسی صورتحال سمیت دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک حفیظ انجم نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جو ذمہ مجھے سونپی گئی ہے کماحقہ اس کو احسن طریقہ سے سرانجام دینے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ترجیحات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔