پشاور(بیورورپورٹ)تھانہ شاہ قبول پولیس نے دومختلف کاروائیوں کے دوران اشتہاری اور منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران گرفتار ملزمان میں منشیات فروش پاڑہ چنار کا رہائشی ہے جواپنے مخصوص گاہ ہکوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہے، جبکہ اشتہاری ملزم کا تعلق پشاور بازید خیل سے ہے،دونوں گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے،مجموعی طور پر ان کے قبضہ سے2 کلو گرام کے قریب چرس،ایک عدد پستو ل اور کارتوس بھی برآمد کر لی گئی ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔تھانہ شاہ قبول پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات فروش تھانہ شاہ قبول کی حدود میں اندرون شہر نمک منڈی سمیت مختلف تجارتی مراکز اور ہوٹلوں میں قیام پذیر افراد کو منشیات فراہم کرنے میں مصروف ہے،جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول قاضی نثار اور ایس آئی فہیم شاہ نے دیگر نفری پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملو ث ملزم امتیاز حسین ولدنذیر حسین سکنہ پاڑا چنار کو گرفتار کر لیا۔
اشتہاری اور منشیات فروش گرفتار قبضہ سے2 کلوکے قریب چرس،ایک پستو ل اور کارتوس برآمد
Nov 07, 2022