نقاب پوشوں نے ماموں ، بھانجے کواسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا

Nov 07, 2022


صوابی(نامہ نگار )موضع شاہ منصور میں تین نامعلوم نقاب پوش افراد نے ماموں ، بھانجے سے ہزاروں روپے نقدی ، موبائل سیٹ ، یو اے ای درہم ، اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہو گئے۔ ابرار اللہ سکنہ شاہ منصور نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز تین نامعلوم نقاب پوش افراد نہیں انہیں راستے میں زبردستی روکا اور اسلحہ کے نوک پر ان سے ایک بٹوہ جس میں مبلغ 25581پاکستانی کرنسی کے علاوہ بیس درہم ،اے ٹی ایم کارڈ ، دس عدد یو اے ای کارڈ اور ان کے بھانجے محمد موسی سے موبائل سیٹ اور ایک عدد یو اے ای اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہو گئے زیدہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں