عمران خا ن پر حملہ پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،مہربان تبسم 


کھوئی رٹہ(نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنما مہربان تبسم ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان و آزاد کشمیر کے عوام کے قائد سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملہ ریاست پر حملے کے مترادف ہے جس کے لیے مذمت لفظ بھی بہت چھوٹا ہے دن دیہاڑے عمران خا ن پر حملہ پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے وہ عمران خان کی فل پروف سکیورٹی فراہم نہیں کر سکے جو قابل مزمت ہے ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کے رہنما مہربان تبسم ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ عوام کی محبت نے عمران خان کو بچا لیا اور دشمن کی ارادے ناکام ہو گئے حملہ کرنے والے اور کروانے والوں کو اگر انجام تک نہ پہنچایا گیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں مخالفین اپنا انجام دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں جو ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...