مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) دارالحکومت مظفرآباد کے سب سے بڑے تفریحی پارک جلال آباد گارڈن میں اچانک آگ بڑھک اٹھی جس کی وجہ سے پارک میں آنے والے شہریوں کی سہولت کے لیے نصب ایک خوب صورت بڑا بینچ جل کر خاکستر ہو گیا ۔ دارالحکومت کے گنجان آباد علاقے میں ایوان صدر کی دیوار سے متصل آئی جی ہائوس کے سامنے محکمہ زراعت کے پارک میں آتشزدگی کا واقعہ کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے ، وی وی آئی پی علاقہ میں دن دیہاڑے ایک وسیع و عریض پارک میں آتشزدگی نے قرب و جوار کے رہائشیوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ۔ ادھر آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی سٹی انسپکٹر پولیس جاوید گوہر ہمراہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور وہاں تعینات محکمہ زراعت کے اہلکاروں سمیت عام شہریوں سے معلومات حاصل کیں ۔ جاوید گوہر نے کہا کہ وہ پارکوں سمیت پبلک مقامات پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ کیمرے نصب کریں گے تاکہ سماج دشمن عناصر کو گرفت میں لایا جا سکے ۔ جاوید گوہر نے شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ جہاں بھی کسی مشکوک شخص کو دیکھیں فوری پولیس کو اطلاع دیں ۔ چندشرپسند عناصر نے بیٹھنے والی چھتری کو آگ لگا دی مظفرآباد جلال آباد گارڈن کے اندر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات مظفرآباد گارڈن کے جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار آئے روز گارڈن میں مختلف واقعات ہونے لگے انتطامیہ سے التماس ہے کے اس طرف توجہ دی جائے۔ کی جائے بصورت دیگر عدم دلچسپی کے باعث نا خوش گوار واقع پیش