پشاور(بیورورپورٹ)ممبر صوبائی اسمبلی وہیلتھ کمیٹی کی چیئرپرسن رابعہ بصری نے کہاہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ‘عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہے‘ انہوں نے کہاکہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے عمران خان اس قسم کی بزدلانہ حرکت سے خوفزدہ ہونے والے نہیں، ہم سب مل کر چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کی حقیقی آزادی کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے یہ باتیں گذشتہ روزممبر صوبائی اسمبلی وہیلتھ کمیٹی کی چیئرپرسن رابعہ بصری وپاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے ہمراہ احتجاج مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے حقوق کیلئے تحریک جاری رکھیں گی اور انشاء اللہ عمران خان صحت یابی کے بعد اپنی تحریک دوبارہ شروع کرینگے ‘ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ حملے میں عمران خان کی جان محفوظ رہی، پوری قوم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے ایم پی اے نے حملے میں شہید ہونے والے کارکن کے درجات کی بلندی جبکہ زخمی ہونے والے دیگر افراد کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔