بارات میں9 سالہ بچے کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر قتل کر دیاگیا

Nov 07, 2022

صوابی(نامہ نگار )موضع دولت علاقہ تھانہ یار حسین میں بارات میں موجود نو سالہ بچے پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے نامعلوم وجوہات کی بناء پر قتل کر دیا۔ جب کہ صوابی مردان روڈ پر کوچ کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔سعود ولد منیر سکنہ دولت نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی نو سالہ حارث کے ہمراہ بیٹھک اول سید محلہ عوامی مسجد موضع دولت میں اپنے رشتہ دار ضیاد ولد اشرف کی بارات سے واپس آکر موجود تھے کہ اس دوران بارات میں موجود مبصر ولد اشرف نے اچانک اپنا پستول نکال کر میرے چھوٹے بھائی حارث پر قتل کے ارادے سے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی حارث گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وجہ عناد فوری طور پر معلوم نہیں یار حسین پولیس نے مقتول حارث کے بھائی سعود کی رپورٹ پر مبینہ ملزم مبصر کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔دریں اثناء صوابی مردان روڈ پر ایک نامعلوم فلائنگ کوچ کی ٹکر سے زوجہ تواب منیر سکنہ ڈاگئی جاں بحق ہو گئی کالوخان پولیس نے متوفیہ کے بیٹے محمد آیاز کی رپورٹ پر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں