فیم پبلکن کپ شہباز ایف سی کی اونچی پرواز، آئیڈیل کو 4-0 سے مات

Nov 07, 2022

لاہور (سپورٹس رپورٹر)فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاون کے زیر اہتمام جاری ’’فیم پبلکن کپ2022‘‘کے کوالیفائنگ مرحلے میں مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ گزشتہ رات کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈیمولیشن فٹ بال کلب نے عدنان فٹ بال کلب کو صفر کے مقابلے دو گولز سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ فاتح ٹیم کے لئے عبدالعزیز اور نوشیوان نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو اگلے مرحلے میں رسائی دلوائی۔ ایونٹ کے بارہویں اور گزشتہ رات کھیلے گئے دو سرے مقابلے میں شہباز ایف سی نے اپنے تابڑ توڑ حملوں کی بدولت آئیڈیل ایف سی کو چار گولز سے شکست دی جبکہ آئیڈیل ایف سی میچ میں ایک بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔ شہباز ایف سی کی جانب سے شاہیرنے دوجبکہ ذیشان اور اسد نے ایک ایک گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں فتح سے ہمکنار کیا۔ فیم فٹ بال کلب اور پبلیکن ایف سی کے صدر و چیف آرگنائزر فیم پبلیکن کپ ضیائ￿  عار ف ڈوگر کے مطابق ایونٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں تجربہ کار علی اصغر فٹ بال کلب کا مقابلہ راحیل ایف سی سے شام چھ بجے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں آئی ٹی یونیورسٹی اور لاہور سٹی ایف سی کی ٹیمیں رات ساڑھے سات بجے مدمقابل ہونگی۔

مزیدخبریں