لاہور (سپورٹس رپورٹر ) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن کو تھرڈ امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دئیے جانے پر امپائرنگ پر سوالات اٹھنے لگے ۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں شاداب خان نے اننگز کے گیارہویں اوور کی پہلی گیند پر سومیا سرکار کو آؤٹ کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر انہوں نے شکیب الحسن کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی۔امپائر کی جانب سے شکیب الحسن کو آؤٹ قرار دیا گیا تاہم بنگلا دیشی کپتان نے فوراً ہی ریویو لے لیا، تھرڈ امپائر نے ٹی وی پر دیکھنے کے بعد شکیب کو ا?ؤٹ قرار دیا تاہم بنگلا دیشی بیٹر امپائر کے فیصلے سے غیر مطمئن نظر آئے اور امپائر سے کچھ کہتے بھی دیکھے گئے تاہم فیلڈ امپائر نے انہیں گراؤنڈ سے باہر جانے کا کہا جس پر وہ گراؤنڈ چھوڑ کر باہر چلے گئے۔بعدازاں جب شکیب الحسن کے آؤٹ ہونے کے مناظر کو قریب سے دیکھا گیا تو ایسا لگا کہ گیند پہلے بلے پر لگی اور پھر پیڈ سے ٹکرائی۔زمبابوے سے تعلق رکھنے والے ٹی وی امپائر لینگٹن روزیری کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔سابق بھارتی کرکٹر اور کرکٹ کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے امپائر کی جانب سے شکیب الحسن کو آؤٹ قرار دینے جانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شکیب کا بلا زمین سے نہیں لگا، گیند بلے کو چھو کر گئی، بنگلا دیش کی ٹیم امپائرنگ کے برے فیصلے کا سامنا کرنا پڑا۔یاد رہے کہ بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بھی ڈرامائی صورتحال دیکھنے کو ملی تھی، بارش کے فوری بعد میچ شروع کرنے پر بھی بنگلادیشی کپتان کو امپائر سے بحث کرتا دیکھا گیا تھا جبکہ سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی گیلی ا?ؤٹ فیلڈ ہونے کے باوجود میچ فوری شروع کرنے کے امپائرز کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کیا تھا۔ ٹاپ آرڈر میں پاور ہٹر کی ضرورت ہے،بابر اعظم خود تیسرے نمبر پر آئیں:سابق کپتان کی گفتگو
شکیب الحسن کو تھرڈ امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دئیے جانے پر امپائرنگ پر سوالات اٹھنے لگے
Nov 07, 2022