لاہور( این این آئی)کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس 20 نومبر سے بحال ہوگی۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور تک جعفر ایکسپریس 20 نومبر سے بحال ہوگی جس کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ شروع کر دی گئی ہے ۔انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے مچھ تک مسافروں کو ریلوے کے اخراجات پر پہنچایا جائے گا جہاں سے جعفر ایکسپریس پشاور کیلئے روانہ ہوگی۔بارشوں کے باعث گرنے والے بولان ریلوے پل کی مرمت تک جعفر ایکسپریس مچھ سے پشاور تک چلائی جائے گی۔ریلوے حکام کے مطابق بولان برج کی مرمت میں 3 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔پاکستان میں رواں سال مون سون کی شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے بولان برج متاثر ہونے کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک ریلوے سروس معطل تھی۔
کوئٹہ سے ٹرین سروس 20 نومبر سے بحال ہوگی
Nov 07, 2022