ملک تصادم کا متحمل نہیں، فوج پر بے بنیاد الزامات سے جذبات مجروع ہوے:حاجی نعیم 

Nov 07, 2022


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) صدر فوڈ بورڈ، چیئر مین کنفیکشنری ایسوسی ایشن حاجی نعیم احمدنے کہا ہے کہ ملک کسی بھی قسم کے تصادم کا متحمل نہیں، فوج پر بے بنیاد الزامات لگا کر قوم کے جذبات اور احساسات مجروع کر نے کی کوشش قابل مذمت ہے۔ سیاست میں تشددکاجو رجحان پیدا ہو رہاہے۔ وہ پاکستان اور عوام کیلئے بڑا خطرناک اور افسوسناک ہے۔ انتشار اور الزام تراشی کی سیاست ملک وقوم کے مفاد میں نہیں اس سے مسائل ختم ہونے کے بجائے بڑھتے ہیں۔ موجودہ حالات ایسی سیاست کی اجازت نہیں دیتے۔ تمام سیاسی جماعتیں بحرانوں سے نکلنے کیلئے بات چیت کا راستہ اپنائیں اور غریب عوام کے مفاد میں بہتر پالیسیاں تشکیل دیں تاکہ عوامی ہمدردی حاصل کی جاسکے۔اس وقت لاکھوں سیلاب زدگان اپنے معصوم بچوں اور خواتین کے ساتھ کھلے آسمان تلے انتہائی قابل رحم حالت میں ہماری امداد کے منتظر ہیں،خدارا ان سیلاب زدگان کو اپنی باہمی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔

مزیدخبریں