اسلام آباد (خبر نگار) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آ ئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 182 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 38 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح اس مدت میں مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.53 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 47 مریضوںکی حالت تشویشناک ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اڑھائی سال پہلے کرونا وباء کے بعد عائد پابندیاں اور احتیاطی تدابیر پھر ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ کرونا پابندیوں کے خاتمہ کیلئے احکامات کا اطلاق آج پیر سات نومبر کو صبح 6 بجے سے ہوگا۔ ہسپتال اور صحت کی سہولیات کے مراکز میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ عبادت گاہوں‘ مساجد سمیت تمام کھلی‘ بند سہولیات میں ماسک اختیاری ہونگے۔