غزہ؍اسلام آباد (اے پی پی+ این این آئی) فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک ہفتے کے دوران 9 فلسطینی شہید اور متعددزخمی ہو گئے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ ہفتے غرب اردن اور القدس میں فلسطینی شہریوں نے261 مزاحمتی کارروائیاں کیں۔ ان میں 18 کارروائیاں، فائرنگ کی۔4 گاڑیوں کے ذریعے دشمن فوجیوں کو کچلنے،15 بارودی آلات اور دیگر کارروائیاں کی گئیں۔28 اکتوبر سے3 نومبر کے درمیان کے ایام میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ اتوار کے روز اریحا میں اسرائیلی فوج نے 49 سالہ برکات موسی عودہ کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ ادھر بیت المقدس میں العیزریہ کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے پانچ صہیونی فوجی زخمی ہو گئے۔ مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں ہفتے کے روز یہودی آبادکاری مخالف مارچ کو دبانے کے بعد اسرائیلی قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 13 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔