ارشد شریف قتل کی کینیا میں تحقیقات مکمل، تفتیشی ٹیم وطن روانہ


اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان کی تفتیشی ٹیم کینیا میں صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئی۔ پاکستانی تفتیشی ٹیم میں ڈائریکٹرایف آئی اے محمد اطہر واحد، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو عمر شاہد حامد شامل ہیں۔ پاکستانی تفتیش کاروں نے نیروبی اور دور دراز مقام پر جا کر شواہد کا جائزہ لیا، کینیا کی پولیس اور انٹیلی جنس حکام سے ملاقاتیں کیں۔ تفتیشی ٹیم کی کینیا پولیس اور حکام سے ملاقات میں حکومت کا نامزد کردہ فوجی افسر بھی موجود رہا۔ پاکستان حکام نے تفتیش کے لیے کراچی سے تعلق رکھنے والے دونوں بھائیوں وقار احمد اور خرم سے بات چیت کی۔ تفتیشی حکام نے دونوں بھائیوں کی زیر ملکیت شوٹنگ رینج ایموڈ میپ سمیت جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...