اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) شہری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی بوجھ کیلئے تیار ہوجائیں۔ وفاقی کابینہ نے تیل کمپنیوں کا مارجن 63 فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں 2 روپے 32 پیسے فی لٹر اضافے کی وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی۔ اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب او ایم سی مارجن 3.68 روپے سے بڑھا کر 6 روپے فی لٹر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کے بعد وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہوگا۔
پٹرولیم کمپنیوں کے مارجن میں 63 فیصد اضافہ، کابینہ سے سرکولیشن سمری منظور
Nov 07, 2022