لاہور؍ اسلام آباد (نیوز رپورٹر+ خبر نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے۔ خواجہ عمران نذیر کو ڈینگی سے متاثر ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔خواجہ عمران نذیر کے اہلِ خانہ نے ان کی صحت یابی کے لیے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔ رواں سیزن میں جڑواں شہروں میں ڈینگی کیسز کی تعداد پانچ ہزارچھیالیس ہو گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 20مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں17کیسز کے بعد مجموعی طور 2928 جبکہ شہری علاقوں میں مزید 3کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد شہری علاقوں میں مجموعی طور پر 2118 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
عمران نذیر بھی ڈینگی کا شکار، جڑواں شہروں میں مریض 5 ہزار سے تجاوز
Nov 07, 2022